لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اچھرہ یوٹیلٹی سٹور کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے یوٹیلٹی سٹور میں سبسڈائزڈ اشیاء کی دستیابی و فراہمی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور کے ہمراہ ضلعی اور ٹاون افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے یوٹیلٹی سٹور میں آٹا، چینی، گھی، دالوں وغیرہ کے معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اشیاء حکومتی نرخوں پر دستیاب ہوں۔سپلائی میں تعطل نہیں ہونا چاہیے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی،دالیں تمام اشیاء وافر اور بہترین معیار کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو چینی، آٹا، گھی کی مسلسل فراہمی کیلئے آسان و مساوی طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد یوٹیلٹی سٹورز سے استفادہ کررہی ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ سبسڈائزڈ آئیٹمز سمیت تمام اشیائے خورونوش کی فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے یوٹیلٹی سٹورز کے تمام ریکس پر پرائس فہرستوں کو خصوصی طور پر چیک کیا