ملتان (نمائندہ نوائے وقت) کمشنر ملتان ڈویڑن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی واضح ہدایات ہیں۔ڈپٹی کمشنر اشیاء خوردونوش کی قلت میں ملوث کمیشن مافیا کو جیل بھجوائیں‘عوام کی جیبیں کاٹنے والے گراں فروشوں کو حوالات کی سیر کرائی جائے‘ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑے ذخیرہ اندوزوں،گرانفروشوں پر ہاتھ ڈالیں۔افسران بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے مسلسل مانیٹرنگ کریں۔ضلعی افسران منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو بھی مانیٹر کریں۔شہری 0800-02345پر بھی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وہ از خود بھی رمضان بازاروں، مارکیٹوں کے سرپرائز دورے کررہے ہیں اور شہریوں سے بھی استفسار کرتے ہیں۔ ڈویژن میں آٹے چینی کی کوئی کمی نہیں ہے۔اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویڑن میں 23 رمضان بازار فعال ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اشیاء خوردونوش کی قلت میں ملوث کمیشن مافیا کو جیل بھجوائیں‘ عوام کی جیبیں کاٹنے والے گرانفروشوں کو حوالات کی سیر کرائی جائے
Apr 21, 2022