سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ کو سونے کا تاج پہنانے کا معمہ حل نہ ہو سکا


ملتان(  خصوصی رپورٹر  ) سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان پروفیسر ریاض  ہاشمی کو سونے کا قیمتی تاج پہنانے کا معاملہ دبا دیا گیا‘ معمہ تاحال حل  نہیں ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق 2016میں اس وقت کے تعلیمی بورڈ کے چیئرمین  پروفیسر ریاض ہاشمی کو ایک تقریب میں 10تولے سونے کا تاج پہنایا گیا‘یہ سونے کا تاج ایک تعلیمی ادارے کی طرف سے گفٹ کیا گیاجس کا مقصداور قیمت  امتحانی سنٹرز خریدنا اوروہاں ناجائز استعمال کرنا اور پریکٹیکل میں بھی اپنے مخصوص سٹوڈنٹس کے پریکٹیکل کے پورے کے پورے نمبرز لگوانا تھا‘میڈیا میں سونے کے تاج کا معاملہ آنے پر چیئرمین پروفیسر ریاض ہاشمی نے وہ تاج ایک ملازم درجہ چہارم کو دے دیا اور فوٹو سیشن کرایا مگر ذرائع کے مطابق وہ تاج بعد میں ملازم درجہ چہارم سے واپس لے لیا گیا اور اس کے بعد  وہ سونے کاتاج جس کی موجودہ قیمت تقریباً 13لاکھ روپے بنتی ہے نہ جانے کہاں گیاتعلیمی حلقوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ کو سونے کا تاج گفٹ کرنا بدترین کرپشن ہے‘معاملے کو دبانے کی بجائے تحقیقات کی جائیں کہ وہ ہار کس تعلیمی ادارے نے گفٹ کیا اور اس کے عوض چیئرمین بورڈ سے کیا کیا ناجائز کام کرائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن