راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ ون ونڈو آپریشن پر ہر قسم کی سہولت دے رہے ہیںبورڈ کا سافٹ ویئر بھی اپ گریڈ اور فاسٹ کرنے جا رہے ہیں طلبہ و طالبات اب بینک کی قطاروں میں کھڑے ہونے کی بجائے گھر بیٹھے اپنی فیس وغیرہ جمع کراسکتے ہیں امتحانی مراکزاتنے فاصلے پر بنائے جارہے ہیں جہاں طالبات بھی آسانی سے پیپر دینے آجاسکیں بوٹی مافیاء کی بیخ کنی مشن ہے امتحانات میں غیر قانونی ہتھکنڈے نہیں چل سکتے امتحانی سینٹروں کا نگراں عملہ انتہائی دیانتدار اساتذہ سے لگایا جاتا ہے پہلے بے ضا بطگیوں کے مرتکب بورڈ ملازمین کو ٹی اے ڈی اے تک ملتا تھا جو ختم کردیا ہے اب بے ضابطگی کے مرتکب ملازمین کی تنخواہ سے ان کے واجبات کاٹے جائیں گے نوائے وقت سے انٹرویو میں چیئرمین تعلیمی بورڈ نے کہا کہ بورڈ کے سسٹم میں مکمل شفافیت کیلئے مرحلہ وار بورڈ کا نظام سو فیصد کمپیوٹرائز کر رہے ہیںآئندہ چند سال میں امتحانی، تدریسی،مارکنگ،سوالیہ پرچہ کی تیاری بورڈ میں سہولیات کا نظام عالمی معیار کے مطابق کرنے کی کوشش کررہے ہیں امتحانات میں نقل ، بے ضابطگی کے قلع قمع کیلئے بنائے گئے سکواڈز کی بھی استعداد بڑ ھائی جائے گی چیئرمین تعلیمی بورڈ نے کہا کہ سہولت سینٹر پر بورڈ کے تمام شعبہ جات کے نمائندے موجود ہیں مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں میرے آفس کے دروازے ہر خاص و عام اور سائلین کے لئے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ میٹرک سالانہ 2022ء کے امتحانات کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپیں آن لائن کر دی جائیں گی اور پرائیویٹ امیدواران کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے پتہ پر ارسال بھی کر دی جائیں گی امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کے لئے امتحانی مرکز کے اطراف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر سیکورٹی کے انتظامات کو بھی مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ہر افسر ، ملازم اور اہلکار کو اپنی اپنی ڈیوٹی قومی فرض سمجھ کر ادا کرنی ہوگی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی بورڈ کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔