لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سابق روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا نے اپنی 35ویں سالگرہ کے موقع پر یہ خوشخبری دی ہے کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔اْنہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ آغاز بہت قیمتی ہے۔دو لوگوںکیلئے سالگرہ کا کیک کھانا ہمیشہ سے خاصیت رہی ہے۔ شراپووا نے دسمبر 2020 میں برطانیہ کے الیگزینڈر گلکس سے منگنی کی تھی۔گلکس کو نیویارک میں سب سے زیادہ اچھے تعلقات رکھنے والے برطانوی کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔الیگزینڈر گلکس کی سابقہ اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی بہت اچھی دوست بھی ہیں۔گلکس کے بارے میں یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی شہزادہ ولیم سے اس وقت دوستی ہوئی تھی جب وہ دونوں ایٹن میں تھے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ شہزادہ ہیری کے بھی قریب تھے جوکہ اسی سکول میں پڑھتے تھے۔الیگزینڈر گلکس، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی میں مہمان بھی تھے۔