شہری کھلے عام کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں ، تعاون کریں، آر ڈ بلیو ایم سی


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم  صفائی و انسداد ڈینگی مہم کے تحت یو سی 10میںخیابان سرسید پہنچی اور ڈور ٹو ڈور آگاہی مہم میں شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپیل کی کہ کھلے عام کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں ، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو کامیاب بنائیں،شہر کی صفائی ایک مشترکہ عمل ہے،آپکے تعاون سے ہی ہم صاف ستھرا راولپنڈی کا ہدف حا صل کر پائینگے،ہم اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر صفائی یقینی بنا رہے ہیں لیکن اگر شہری تعاون نہ کریں تو ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کمیونیکیشن ٹیم نے شہریوں  میں صفائی کی آگاہی اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے حفاظتی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن