اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کھلی کچہری لگائی جس میںشہریوں کی دوشکایات کو احتساب یونٹ جبکہ ایک تفتیشی افسرکے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے ،سنٹرل پولیس آفس میں شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیںانہوں نے کہا کہ وہ شہریوں کے مسائل کے فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کر رہے ہیں ، اگر کسی بھی شخص کو پولیس اہلکاروں یا تھانے کے معاملات میں کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے، کھلی کچہری میں آئی جی اسلام آباد نے افسران کو بذریعہ ٹیلی فون ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے اندراج میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،غفلت لاپرواہی کے مرتکب افسران کے سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔
آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری ،شہریوں کی 2شکایات کو احتساب یونٹ بجھوا دیا
Apr 21, 2022