ایم ایم بی ایل کا باخبر کسان کے درمیان اشتراکی معاہدہ 


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے چھوٹے کسانوں کو مشاورتی خدمات فراہم کرنے ایگری ٹیک ادارہ باخبر کسان (بی کے کے) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس اہم اشتراک کی بدولت بی کے کے کی جانب سے فصل کی قسم کی شناخت، جائزہ اور نگرانی، موسم، مقام، لائیو اسٹاک وغیرہ سے متعلق ایم ایم بی ایل کے زرعی قرض داروں کی معاونت کیلئے ڈیجیٹل اور تکنیکی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او غضنفر عظام اور سی ای او بی کے کے خضر عالم خان نے اسلام آباد میں دونوں اداروں کی سینئر انتظامیہ کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ایم ایم بی ایل کے چیف فنانس اینڈ ڈیجیٹل آفیسر، سردار محمد ابوبکر نے کہا، "پاکستان کے زرعی شعبے میں ڈیجیٹل خدمات کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی بہت زیادہ امکانات ہیں اور ایگری کامرس، فصل اور لائیو اسٹاک کی ایڈوائزری، موسمی حالات اور طوفان کے انتظامات کے سلسلے میں کسانوں کو بہتر رسائی کی فراہمی کے مواقع موجود ہیں۔ جبکہ چیف اسٹریٹجی آفیسر بی کے کے، فواد عمران خان نے کہا، "باخبر کسان ایم ایم بی ایل کے ساتھ اس اشتراک پر خوش ہے۔ کسان ان تمام سرگرمیوں میں مرکزی اہمیت رکھتے ہیں جو ہم باخبر کسان کے تحت سرانجام دیتے ہیں۔ یہ اقدام زراعت میں مالیاتی سہولیات کے فروغ میں طویل سفر طے کرے گا۔ یہ کئی طرح سے نہایت اہم ہے لیکن بدستور معیشت کا نظرانداز شعبہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن