کراچی (نیوز رپورٹر)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب شبیر احمدقاضی،الحاج محمدرفیع ،علامہ نسیم احمدصدیقی نے کہاکہ ملک میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے معاشی صورت حال بھی تباہ حال ہے ،ساڑھے تین سال میں تاریخ کی بدترین مہنگائی کی گئی ۔نئی آنے والی حکومت کو کئی مسائل درپیش ہیں ، موجودہ حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی کوکم کرنے کی جانب ہونی چاہیے۔ رہنماؤں نے ادویات،بجلی،تیل،گھی کی قیمتوں میں اضافہ پرتشویش کااظہارکیااور حکومت کو تمام جماعتوںاوراتحادیوں کے ساتھ مل کراتفاق اورمشاورت سے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے۔ رہنماؤں نے کہاکہ پنجاب میں آٹے اورچینی کی کمی کے بارے میں جو اعلان ہواہے خوش آئند ہے اس پرعمل درآمد ہوناچاہیے۔
ملک میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے‘حاجی حنیف طیب
Apr 21, 2022