اسلام امن محبت ، تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے ،ثروت اعجاز قادری 


کراچی (نیوز رپورٹر)  سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی 
تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اسلام دشمن قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے ،عالم اسلام کے حکمران قرآن پاک کی تعلیمات اپنالیں تو تمام مسائل سے نجات ترقی وخوشحالی مقدر بن جائے گی ،ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ جذبہ ایمانی اور آئینی حدود میں رہ کرکرتے رہینگے ،انسانیت کی بھلائی کیلئے تمام قوتوں کو رنگ ونسل ذات پات سے نکل کر کام کرنا ہوگا ، ،اسلام کے خلاف ہرزہ سراہی کرنیوالوں کا حکومت نوٹس لے گیرٹ ویلڈر جنونی ہے جو شعائر اسلام کی توہین کرکے کھلی دہشتگردی کررہا ہے ، دین اسلام امن محبت ، تمام مذاہب اور انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے ،سامراجی قوتیں سود جیسی لعنت کے ذریعے مسلمانوں کے ایمان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ،حکومت پاکستان سود کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرئے انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین قرآن وسنت کے طابع ہے ،سود کا سسٹم قرآن اور آئین سے متصادم ہے ،اعلیٰ عدلیہ ،پارلیمنٹ ،اور موجودہ حکمران سود کے نظام کو فوری ختم کرنے کیلئے اپنا دینی ،قومی اور آئینی فرض ادا کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پر ختم قرآن کی تقریب کے بعد علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام کو چھوٹے روزگار فراہم کرنے کیلئے سود سے پاک قرضے دیئے جائیں ،پاکستان کی عوام دنیا کی وہ واحد قوم ہے جو اسلام اور وطن عزیز کے تحفظ کیلئے مرمٹنے کا جذبہ رکھتی ہے ،مسلم ممالک کے حکمران اور او آئی سی فلسطین ،کشمیر اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں مسلمانوںپر مظالم بند کرانے اور نسل کشی کو روکنے کیلئے آواز بلند کریں ،پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا پاکستان حاصل کرنے کیلئے علماء اہلسنت سمیت 20لاکھ غلامان مصطفی نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ،اور آج اس کی سلامتی اور تحفظ کیلئے بھی بانیان پاکستان کی اولادیں ہرقسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں پاکستان سیکولر ازم کی طرف دھکیلنے کی ناپاک کوشش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ،پاکستان ہمارے اکابرین ابائواجداد نے اسلام کے نام پر بنایا تھا اس کی حفاظت کیلئے قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ، مسلمان ایک جسم کے مانند ہے جس طرح جسم کے کسی ایک حصے میں درد ہوتا ہے تو پورا جسم درد کرتا ہے ،مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں،قرآن پاک کی تعلیمات ہمیں بھلائی اور ایکدوسرے کے کام آنے کا درس دیتی ہے ،آج ہم پر جو پریشانیاں ہیں مہنگائی ،کرپشن ،سود اگر ان سے نجات حاصل کرنی ہے تو عوام ایسے حکمرانوں کا چنائو کریں جو اقتدار کو عوام کی خدمت سمجھتے ہوں عوام کے مسائل اور درد سے اچھی طرح آگاہ ہوں ۔

ای پیپر دی نیشن