کراچی(سٹی نیوز) نظریہ پاکستان تحریک کے بانی و چیئرمین محمد ارشد تقی نے سانحہ فرید آباد دادو پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ ارشد تقی نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی سے بڑے پیمانے پر اموات ہوئیں۔ بچے زندہ جل گئے درجنوں گھر جلنے سے نا صرف قیمتی اشیاء خاکستر ہوئیں بلکہ بڑے پیمانے پر مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مائیں جلے ہوئے گھروں کی راکھ میں بچوں کی لاشیں تلاش کررہی ہیں سندھ کے حکمرانوں کی نااہلی اور بدانتظامی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے،قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے بنیادی انفراسٹرکچر کا نہ ہونا المیہ ہے۔ انہوں نے گائوں رسول بخش چانڈیو میں ،8معصوم بچوں سمیت 9افراد کے جھلس کر ہلاک اور درجنوں مال مویشیوں، 70سے زائد گھروں کے جلنے والے واقعے پر شدید غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی بے حسی اور بدترین نااہلی قرار دیا ہے،متاثرہ لوگوں کی جانب سے انتظامیہ کو بار بار متوجہ اور فون کال کرنے کے باوجود ہنگامی طور پر انتظامی مشینری، فائر برگیڈ کی گاڑیوں کے نہ پہنچنے کی وجہ سے اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت متاثرہ گائوں کی آبادی کی مالی،مدد، گھروں کی دوبارہ تعمیر، مال مویشی خرید کی مد میں تعاون اور اس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے پہلے سے مؤثرمنصوبہ بندی کرے تاکہ اسطرح کے واقعات کا سدباب ہوسکے۔