بھتہ خوری کے الزامات میں کوئی  صداقت نہیں‘ صغیرحسین مغیری

Apr 21, 2022


لاڑکانہ(بیورورپورٹ) قمبر تحصیل کے گاؤں طاہر مغیری کے رہائشی صغیر حسین مغیری نے اپنے بھائیوں غلام شبیر اور غلام مرتضیٰ مغیری کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2016 کے دوران میں نے ایک شخص سے 25 لاکھ روپے کے عیوض زرعی زمین اور مکانات خرید کرکے انہیں 23 لاکھ روپے موقع پر ادا کیے جبکہ تین لاکھ روپے تمام املاک میرے نام پر کرنے کے بعد ادا کرنے کا طئے ہوا تاہم چھ ماہ گذرنے کے بعد  غلام رسول مغیری انتقال کرگئے جس کے بعد ان کے بھائی ابراہیم مغیری و دیگر میری خریدی ہوئی املاک پر قبضہ کرنے کی کوشش کرکے مجھ پر حدود کے تھانہ پکھو پر جھوٹا مقدمہ درج کیا جنہوں نے چند روز پریس کانفرنس کرکے مجھ سمیت میرے بھائیوں اور چچا امداد مغیری پر بھتے کا الزام عائد کیا جس میں کوئی صداقت نہیں، انہوں نے ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل کی کہ بااثر افراد کے خلاف کاروائی کرکے تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں