سنجوال کینٹ(نامہ نگار)پنجاب بھرکے سر کاری ملا زمین دو ما ہ گزرنے کے باوجود تنخواہوں میں15فیصد اضافے سے تاحال محروم بیس دن سے سمری وزیر اعلی کے دفتر میں پڑ ی ہے وفاق سمیت دیگر صوبوں میں تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ ملا زمین کو ملنا شروع ہوچکا ہے لیکن پنجاب بھر کے ملا زمین کے ساتھ پنجاب حکومت کی سوتیلی ماں والا سلوک کر رہی ہے مر کز ی صدر پرا ئمری ایلمنٹری ٹیچر ز ایسوسی ایشن کی مختلف سرکاری محکموں کے ملا زمین کے وفود سے بات چیت پنجاب بھر کے اساتذہ کی نما ئندہ تنظیم پیٹا کے مرکزی صدر سے پنجاب بھر کے سر کاری ملا زمین کے مختلف وفود سے ملا قات کی اور حکومت پنجاب کی جانب سے تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے میں تاخیر پر سخت تشویش کا اظہار کیا وقاص خان نے کہا کہ دو ماہ سے پنجاب بھر کے سرکاری ملا زمین تنخواہوں میں پندرہ فیصد سے محروم ہیں پنجاب حکومت فوری طور پر پند رہ فیصد کا نوٹی فیکشن جاری کر ے۔