شہبازشریف کے وزیراعظم بنتے ہی خطہ کو ہسار کی قسمت جاگ اٹھی 

  مری(نامہ نگار خصوصی)حکومت کی تبدیلی اورشہبا زشریف کے وزیراعظم بننے کے ساتھ ہی خطہ کوہسا ر کی قسمت جاگ اٹھی ہے،۔ایسے میںحکو مت پنجاب کی جانب سے ایک بلین کے فنڈز سے مری شہراوردیگرتمام اہم شاہراہوںکی کارپٹنگ اورپیچ ورک کاکام شروع کر دیا گیاہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن نورالامین مینگل اورڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہرفاروق نے مری کی تمام اہم شاہراہوں کی کارپٹنگ کاکام گرمائی سیزن کے آغاز سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے محکمہ شاہرات پنجاب کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرسیدنفاست رضا نے جھیکاگلی چوک میں کمشنر راولپنڈی کومری کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت اورتزین وآرائش کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع پرضلعی اورتحصیل انتظامیہ کے مختلف محکموں کے سرکاری افسران بھی موجودتھے کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل کاکہناتھاکہ 2016 کے بعدمری کی سڑکوں کی کارپٹنگ نہیں کی گئی ھے جسکی وجہ سے سڑکوں کی حالت انتہائی ابترہوچکی تھی موجوہ حکومت نے مری کی سیاحتی اہمیت کے پیش نظر گرمائی سیزن سے قبل مری کی تمام شاہراہوں کی کارپٹنگ اورتزین وآرائش کیلئے ایک بلین کے فنڈز فراہم کیئے جارہے ہیں سٹریث لائٹس کانظام بہترکیاجارہاہے اورمزیدسٹریٹ لائٹس لگائی جارہی ہیں کمشنر راولپنڈی نے محکمہ ہائی وے کے افسران کوخصوصی طور پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کے معیار پرکوئی سمجھوتانہیں کیا جائے گا ہنگامی بنیادوں پر کام کومکمل کیاجائے تاکہ گرمائی سیزن میں ملکہ کوہسارمری آنے والے سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے جھیکاگلی چوک ویوفورتھ چوک اورجی پی اوچوک کومزیدخوبصورت بنانے کی ہدایت کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرحسن وقارچیمہ،یس پی مری حیدرخان ا،سسٹنٹ کمشنر مری وقاص صفدر،ایس ای سید نفاست رضا،ایکسین،اشفاق انور سُلہری ،ایس ڈی اواحمد آصف خٹک،سب انجینئر ذیشان، سیکرٹری ایم آئی ٹی طارق فراز،ایس ایچ او قاسم شاہ اوردیگر افسران بھی موجودتھے ۔

ای پیپر دی نیشن