وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے گزشتہ ادوار کی کارروائیوں کی رپورٹ ایک ہفتہ میں طلب کرلی

Apr 21, 2022 | 17:53

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے گزشتہ ادوار کی کارروائیوں کی رپورٹ ایک ہفتہ میں طلب کرلی،اے این ایف نفری بڑھانے،خالی آسامیاں پرکرنے کی سمری تیار کرنے کی سمیت منشیات سمگلنگ روکنے کے جدید آلات جلد خریدنے کی ہدایت بھی کردی، وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی کو وزارت انسداد منشیات پرجمعرات کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،سیکریٹری انسداد منشیات ڈاکٹر سید کلیم امام اور جوائنٹ سیکریٹری سبینو سکندر جلال نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی،وزارت انسداد منشیات کے تمام افسران نے شرکت کی، بریفنگ کے دوران وفاقی وزیرشاہ زین بگٹی نے اے این ایف کی نفری بڑھانے کے لئے فوری سمری تیار کرنے،وزارت انسداد منشیات میں خالی آسامیاں فوری پر کرنے کی ہدایت کی،شاہ زین بگٹی نے ملک بھر میں ری ہیبلیٹیشن سینٹرز بنانے کی تجویز کا فوری جائزہ لینےسمیت نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کے احکامات بھی دیئے۔

بریفنگ کے دوران شاہ زین بگٹی نے گزشتہ ادوار کی تمام کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹ اگلے ہفتے طلب کرلی،افسران کو ہدایت کی کہ نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف ایکشن کا فوری لائحہ عمل مرتب اورمنشیات فروشی وسپلائی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے لئے قانونی لائحہ عمل مزید مستحکم کیا جائے،عالمی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضروری آلات فوری طور پر خریدنے کے کام شروع کیا جائے،وفاقی وزیر نے منشیات فروشوں اور سہولت کاروں کے خلاف کاروائی میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتنے کی ہدایت بھی کی،اور کہا کہ تمام ضروری سمریز فوری طور پر کابینہ کے سامنے منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی گا

مزیدخبریں