کامونکی (نمائندہ خصوصی) لین دین کے تنازعہ پربہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے پھل فروش نے پولیس سے انصاف نہ ملنے پر تنگ آکر چھریوں کے وارکر کے باپ بیٹے سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ تین افرادکو شدید زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ دو روز واہنڈو کے آڑھتی رانا ارشد اور سبزی و پھل فروش زاہد ملاح نامی کے درمیان رقم کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا تو رانا ارشد نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت زاہدملاح کو مارمارکر ادھ مواءکر دیا تھا جو ہوش میں آنے کے بعد انصاف کے لئے تھانہ واہنڈو پہنچا جہاں پر بااثر رانا ارشد کے خلاف واہنڈو پولیس نے اسکی درخواست تک وصول نہ کی اور اسے واپس بھیج دیا۔ صبح سویرے وہ کلو کلاں چوک میں تربوز فروخت کر رہا تھا کہ رانا ارشد کے بیٹے چوبیس سالہ رانا نوید نےاسے دوبارہ سے گالی گلوچ اور مارنا پیٹنا شروع کر دیا جس پر زاہد نے چھریوں کے وارکرکے رانا نویدکو وہیں موقع پر ڈھیر کردیا جبکہ یکے بعد دیگرے اس کے والد رانا ارشد، تایا رانا اشرف اور چھڑانے کے لئے راو¿ زبیر نامی کو بھی شدید زخمی کر دیا۔ چالیس سالہ رانا ارشد اور چوبیس سالہ راو¿ زبیر ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑگئے جبکہ رانا اشرف، گلفام اور ہاشم موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا گوجرانوالہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، وقوعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 عملہ زخمی کو ہسپتال جبکہ متوفیان کی نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ا±نکے گھروں میں پہنچایا۔ واہنڈو پولیس مصروف تفتیش ہے۔
4 قتل
کامونکی : گالی گلوچ کا بدلہ ، پھل فروش نے چھری سے باپ بیٹے سمیت 3 قتل کردیئے
Apr 21, 2023