اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ہفتہ وار مہنگائی 0.51 فیصد اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافہ 47.23 ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتہ وار بنیاد پر جن اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ان میں آلو 3.79 فیصد، لپٹن ٹی 3.61 فیصد، بریڈ 2.48 فیصد، چکن 2.00 فیصد، کیلا 1.68 فیصد، باسمتی چاول 1.54 فیصد اور دیگر اشیاءمیں ایل پی جی 4.75 فیصد، پٹرول 3.67 فیصد اور ماچس بکس 2.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جن اشیاءکی ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں کمی آئی ہے ان میں ٹماٹر 13.11 فیصد، پیاز 4.62 فیصد، لہسن 3.59 فیصد، چینی 1.52 فیصد، میدہ 0.93 فیصد، سرسوں کا آئل 0.56 فیصد، سگریٹ 0.26 فیصد اور چنے کی دال کی قیمت میں 0.22 فیصد کمی آئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 14 اشیا کی قیمتیں استحکام رہا اور کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔ سالانہ بنیاد پر جو اشیاءمہنگائی ہوئیں، ان میں سگریٹ سب سے زیادہ 151.45 فیصد، میدہ 143.88 فیصد، گیس کی لاگت 108.38 فیصد، لپٹن ٹی 104.28 فیصد، ڈیزل 102.84 فیصد، آلو 98.74 فیصد، کیلا 98.42 فیصد، انڈے 97.80 فیصد، پیٹرول 87.81 فیصد، باسمتی چاول 87.30 فیصد، دال مونگ 68.94 فیصد، بریڈ 89.22 فیصد، دال ماش 58.35 فیصد اضافہ شامل ہے۔
شماریات
مہنگائی کا نیا ریکارڈ قائم ،47.23 فیصد پر پہنچ گئی : ادارہ شماریات
Apr 21, 2023