صدر کا نگران حکومتوں کے 90 روز سے زائد قیام پر اظہار تشویش ، وزیراعظم کو فواد کا خط بھیج دیا 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران حکومتوں کے 90 روز سے زائد سے قیام کی قانونی حیثیت پر اظہار تشویش کیا ہے۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کو فواد چودھری کا خط بھیج دیا۔ خط میں آئینی بالادستی اور جمہوری استحکام کیلئے اٹھائے گئے مسائل پر غور کیا گیا۔ خط میں 2 صوبوں میں عبوری سیٹ اپ کی قانونی حیثیت سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی گئی۔ خط میں کہا گیا کہ پنجاب اور خیبر پی کے میں عبوری حکومتوں نے اپنی مقررہ مدت پوری کر لی ہے۔ آئین میں عبوری سیٹ اپ کی مقررہ مدت کو جاری رکھنے، توسیع کا کوئی ذکر نہیں۔
خط، ارسال 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...