کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے علی زیدی کی مدعی مقدمات کے ساتھ عدالت سے باہر تصفیہ ہونے پر ضمانت منظور کر لی۔ فراڈ کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا ہو گئے۔ علی زیدی کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ڈسٹرکٹ جیل ملیرکے باہر موجود تھی، جنہوں نے رہائی کے بعد علی زیدی کو پھولوں کا ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ اس سے قبل فراڈ کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے علی زیدی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ علی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری عدالت سے باہر سیٹلمنٹ ہو چکی ہے۔ مدعی مقدمہ ملک سے باہر ہیں۔
علی زیدی/ رہا