اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کے ساتھ گزشتہ روز ایک رابطہ ہوا تھا۔ 26 اپریل کو رابطہ کرنے کیلئے انڈر سٹینڈنگ ہو گئی ہے۔ ہم سپریم کورٹ میں احتراماً پیش ہو رہے ہیں۔ ہم 3- 2 کا فیصلہ نہیں مانتے۔ عمران خان کو دوبارہ مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سہولت کاروں کا دوسرا گروپ عمران کو ہمارے اوپر مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مذاکرات بھی ہوئے تو 2018ءکے الیکشن سے شروع کریں گے۔ بطور پارلیمنٹیرین ہمیں اپنے اختیارات کا تحفظ کرنا ہے۔ آئین میں صرف 90 دن کا نہیں لکھا یہ بھی لکھا ہے ایک دن میں الیکشن کرائیں۔ سب پر واضح ہونا چاہئے کہ آئین نے پارلیمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا ہے۔
26 اپریل کو پی ٹی آئی سے رابطے کیلئے انڈر سٹینڈنگ ہو گئی : خواجہ آصف
Apr 21, 2023