مفتی عبدالشکور حادثہ: ملزموں کو جیل بھیجنے کی استدعا مسترد، تینوں کو رہا کرنے کا حکم 

Apr 21, 2023


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام اباد نے سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں سوار ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم را¶گل خان، ارشد خان اور غلام شبیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے تینوں ملزموں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے تینوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے مسترد کر دی۔
حکم

مزیدخبریں