آبادی 23 کروڑ 45 لاکھ، مردم شماری تاریخ میں عید کے بعد توسیع متوقع: ادارہ شماریات 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ادارہ شماریات نے ملک بھر میں مردم شماری کا فیلڈ آپریشن 5 دن کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ذرائع نے عیدکی چھٹیوں کے باعث بندکیا گیا ہے، مردم شماری کا فیلڈ آپریشن 21 سے 25 اپریل تک بند رہے گا۔ عید کی چھٹیوں کے بعد مردم شماری کا فیلڈ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اب تک کی مردم شماری کےمطابق ملک کی آبادی23 کروڑ45 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ حکام ادارہ شماریات کے ذرائع کہنا ہے کہ ملک میں جاری مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔ مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا اعلان عید کے بعدکیا جائے گا۔ حکام کے مطابق مردم شماری کی تاریخ میں توسیع،کراچی، جیک آباد، بلوچستان اور دیگر اضلاع میں متوقع ہے۔ مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سعودی عرب عمرہ ادائیگی کے باعث نہیں ہو سکا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...