اسلام آباد(خبرنگار) رواںسال کا پہلا سورج گرہن پاکستان میں نہ دیکھاجاسکامحکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میںمقامی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہوا، دھیرے دھیرے سورج کو گرہن لگتے ہوئے 7بج کر 37منٹ پر مکمل ہوگیا اور 9بج کر 17منٹ پر سورج گرہن عروج پر تھابعد ازاں 11بج کر 59منٹ پر سورج گرہن کا اختتام ہوگیا اس منظر کو جنوب مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، بحرالکاہل کے اطراف ممالک اور انٹارکٹیکا میں دیکھا گیا جب کہ پاکستان کیطرح یورپ اور امریکا بھی اسے دیکھنے سے محروم رہے