لاہور ( خصوصی نامہ نگار+نیٹ نیوز) نگران وزےراعلیٰ محسن نقوی نے داتا دربار آنے والے زائرےن کی سہولت کےلئے 13برس سے بند پارکنگ کو فوری طورپر فنکشنل کرنے کا حکم دیا ہے۔ کربلا گامے شاہ موڑ سے داتا دربار آنے والی ٹرےفک ون وے کرنے کا اصولی فےصلہ بھی کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ زائرین کی سہولت اور ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے 2010 سے بند کار پارکنگ کو کھولا جا رہا ہے۔ زائرےن کےلئے فٹ پاتھ پر محفوظ راستہ بناےا جائے گا۔ محسن نقوی نے مزار کی توسےع اور ری ڈےزائننگ کے لئے پلان طلب کرلےا ہے۔ محسن نقوی کی زےر صدارت داتا دربار کی پارکنگ اور زائرین کیلئے سہولتوں کی فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا۔ بریفگ میں بتایا گیا کہ داتا دربار پارکنگ مےں زائرےن کی صرف چھوٹی گاڑےاں جاسکےں گی جبکہ لوڈرگاڑےاں اور ٹرک پارکنگ میں نہےں جاسکےں گے۔ پارکنگ سکےورٹی کو فول پروف بنانے کےلئے بہترےن سکےورٹی کمپنی کی خدمات مستعار لی جائےںگی۔ سکےورٹی اور سرویلنس کے جدےد ترےن آلات کے ذرےعے مانےٹرنگ کا نظام وضع کےا جائے گا۔ محسن نقوی سے خان پور سے اغوا اور بحفاظت بازیاب ہونے والے کمسن بچوں اور انکے والدین نے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے والد ڈاکٹر حسن محمود اور والدہ ڈاکٹر نازش کو بچوں شایان اور سبحان کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد دی۔ محسن نقوی نے سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں 9 پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔لاہور خصوصی نامہ نگار کے مطابق حضرت داتا گنج بخش کے مزار کی بیسمنٹ میں وسیع و عریض کار پارکنگ کو آج (جمعتہ المبارک) کو ازسرنو کھول دیا جائے گا۔ کار پارکنگ جس میں دو سو گاڑیوں کی گنجائش ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری (داخلہ) کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
محسن نقوی کی ہدایت پر 13 برس سے بند داتادربار کی پارکنگ آج کھل جائیگی
Apr 21, 2023