علامہ اقبال کا یوم وفات  آج منایا جائے گا

Apr 21, 2023

سےالکوٹ (نامہ نگار) شاعر مشرق مفکر پاکستان ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا 85 واں یوم وفات آج منایا جائے گا۔ یوم وفات کے سلسلے میں سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں سرکاری وغیر سرکار ی سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال کی تحریک پاکستان کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی، نجی ٹی وی چینلز بھی خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔ شاعر مشرق علامہ اقبال ممتاز قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیت تھے اور اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر تھے۔ علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی شاعر سمجھا جاتا ہے۔ 

مزیدخبریں