شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے چیئرمین اختراقبال ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (نظریاتی)ہی وہ پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کو کرپشن سے پاک،آزاد،خودمختار،مستحکم بنانے کے اصل مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ تحریک انصاف (نظریاتی) مایوس،نظریاتی وبانی کارکنان کو ٹکٹ دیکر اس مشن کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں کے امیدواران پی پی 106 سے طارق محمود گل، پی پی 99 سے فلک شیر سکندر،پی پی 100 سے ناصر عباس کو ٹکٹ جاری کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریاض علوی، میاں خالد محمود، خالد جمشید، ضو اختر ڈار ودیگربھی موجودتھے۔ اختر اقبال ڈار نے کہاکہ تحریک انصاف (نظریاتی) کے نشان ”بلے باز“ پر مہر لگا کر پاکستان کو کرپشن فری ریاست بنانا ہوگا۔