سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، سرمائے کا حجم 6 ہزار 201 ارب روپے ہوگیا 

Apr 21, 2023


لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے انڈیکس 508 پوائنٹس بڑھ گیا۔سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں عید کی چھٹیوں سے قبل خوب شاپنگ ہوئی۔ 100 انڈیکس 500 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 508 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 7 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 587 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں گزشتہ روز 17 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 72 کروڑ روپے رہی۔ اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 59 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 201 ارب روپے ہے۔

مزیدخبریں