لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام دو روزہ کوچنگ کورس پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گیا ۔مختلف کھیلوں کے 50مرد اور خواتین کوچز، کھلاڑی اور ٹیکنکل آفیشلزنے حصہ لیا۔ شرکا ءکو مقررین پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی محمد شاہد اسلام، اپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق سمیت انٹرنیشنل لیکچرار رانا نصراللہ اور اسد اللہ نے مختلف کھیلوں کے مختلف امور پر لیکچرز دیئے۔ کورس میں کوچنگ اور ٹریننگ کے نظریات،غذائیت، ڈوپنگ، کھیلوں کی نفسیات، کھیلوں کے دوران زخم، چوٹیں اور ابتدائی طبی امداد اور ہنر کی تعلیم پر روشنی ڈالی گئی۔ یہ کورس 2روز تک جاری رہا اور کورس کے اختتام پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی محمد شاہد اسلام نے شرکاءمیں اسناد بھی تقسیم کیں اور اس کے علاوہ اسی طرح کا کورس عید کے بعد لاہور میں بھی منعقد ہوگا۔