مانچسٹر رپورٹ -عارف چودھری
برطانیہ اور مانچسٹر کی ممتاز سیاسی کاروباری شخصیت چودھری عبدالکریم اور انکے صاحبزادے چودھری پراپرٹی کے چیف ایگزیگٹیو چودھری فیصل کریم نے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں گریٹر مانچسٹر کی پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ممبر پارلیمنٹ شیڈو وزیر افضل خان پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر،کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر پاکستان کمیونٹی سینٹر مانچسٹر کے چئیر مین چودھری ہارون اختر کھٹانہ کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات اور کمیونٹی کی بہت بڑی تعادا نے شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں سابق ممبر بر طانوی پارلیمنٹ فیصل رشید ،سابق سپرٹیڈنٹ جیل چودھری اعظم ،اٹلی میں حکومت پاکستان کے اعزازی کمرشل ٹریڈ ایڈوائزر شہر یار خان سابق امیدوار یورپین پارلیمنٹ چودھری اسلم ،اویس چوہان ،چودھری اختر ملوانہ ،چودھری عدیل چودھری راسب خان ،چئیرمین پی ٹی ایس میاں امجد ،سابق لارڈ مئیر مانچسٹر عابد چوہان پی ٹی آءبر طانیہ کے صدر ملک عمران خلیل سابق صدر رانا عبدالستار مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین کاروبار شخصیات چودھر سرور ،چودھری منشاءشامل تھے ۔تلاوت قرآن مجید کا شرف ڈاکٹر یونس پرواز کو حاصل ہوا نعت رسول مقبول شرف ممتاز عالم دین قاری جاوید اختر کو ملا اس موقع پر میزبان چودھری عبدالکریم اور چودھری فیصل کریم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کءسالوں سے ہم رمضان مبارک کے مقدس مہینے میں تمام دوست احباب کاروباری سیاسی شخصیات کو اکٹھا کرتے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔ممبر بر طانوی پارلیمنٹ شیڈو وزیر افضل خان اور سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ فیصل رشید نے کہا کہ گریٹر مانچسٹر کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ نے افطار پارٹی میں شرکت کی چودھری عبدالکریم نے افطار پارٹی کا اہتمام کرکے کمیونٹی کو محبت و یگانگت کا پیغام دیا ہے قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا ہم رمضان مبارک کو امن و محبت کا پیغام دیتے ہیں نوجوان چودھری فیصل کریم کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے تمام کمیونٹی کو ایک جگہ پر اکٹھا کر کے کمیونٹی کو خوبصورت پیغام دیا پی ٹی آءکے صدر ملک عمران خلیل اور سابق صدر کاروباری شخصیت رانا عبدالستار کا کہنا تھا نے کہا چودھری عبدالکریم ھر سال ما رمضان میں تمام کمیونٹی کو اکٹھا کرتے ہیں جس سے آپس میں پیار و محبت میں اضافہ ہوتاہے مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین اور کاروباری شخصیت چودھری سرور نے کہا کہ چودھری عبدالکریم نے آج سب کو اکٹھا کرکے پھولوں کا گل دستہ بنایا ھے کمیونٹی کو ان پر فخر ہے۔