شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کا مینڈیٹ چوری کرنیوالے اب ضمنی الیکشن میں بھی دھاندلی کی تیاری کررہے ہیں ان کی اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، حکومت سے اس وقت تک مذاکرات ممکن نہیں جب تک ہمارا چھینا گیا مینڈیٹ واپس نہیں کیا جاتا ہماری جدوجہد آئین کے تحفظ اور جمہوری اقدار کے فروغ کی خاطر ہے جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے پی ٹی آئی کا واضح موقف ہے کہ ملکی سلامتی و ترقی کی خاطر بھرپور کردار ادا کیا جائے مگر ہم ایسی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے جو دھاندلی کے ذریعے مسلط کی گئی ہو، عوام کے حقیقی نمائندے ایوانوں میں بیٹھ کر آزادانہ فیصلے کریں گے تو ہی ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔
ہماری جدوجہد جمہوری اقدار کے فروغ کی خاطر ہے:اویس عمر ورک
Apr 21, 2024