لاہور(سپورٹس رپورٹر)کشمیر پریمیئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ کے پی ایل مینجمنٹ کا اسلام آباد ہیڈ آفس میں پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیزن تھری کی تاریخوں پر غور کیا گیا۔اجلاس میں صدرعارف ملک، نائب صدر ثاقب الرحمن اور سی ای او چوہدری شہزاد نے شرکت کی۔ ثاقب الرحمان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کو جولائی میں کرانے کا پلان ہے۔
کشمیر پریمیئر لیگ جولائی میں کرانے کا پلان
Apr 21, 2024