کابل (آئی این پی ) افغانستان کی نصف سے زائد آبادی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہو کر نہایت کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ورلڈ بینک نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بیروزگاری کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ طالبان رجیم نے ریٹائرڈملازمین کو انکے حق سے محروم کرتے ہوئے پینشن دینے سے بھی انکار کردیا۔ 2021 میں اقتدار پر قابض ہوتے ہی طالبان نے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن دینا بند کردیا تھا۔
افغانستان میں معاشی بحران کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازموں کی پنشن بند
Apr 21, 2024