لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس فیئر اینڈ فری ضمنی انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے پر ْعزم ہے۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرزیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ تمام افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس افسران سے اہم اجلاس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فرد بغیر چیکنگ پولنگ سٹیشنز میں داخل نہ ہو پائے۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور دیگر اداروں سے مکمل رابطے میں رہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی آر او دفتر سمیت شہر کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انتخابی سامان کی ترسیل، آر اودفتر میں قائم پولیس ہیلپ ڈیسک کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر موجودافسران و اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے سکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی اِن پوزیشن ہونے پر افسران و جوانوں کو شاباش دی اور کہاکہ تمام افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔