لاہور(خصوصی نامہ نگار) معروف روحانی و اصلاحی شخصیت حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا کہ موجودہ دور میں جان سے زیادہ ایمان لیوا فتنوں کی کثرت ہے۔ ایک پختہ ایمان والے مسلمان کیلئے جان کے نقصان سے زیادہ ایمان کا نقصان عظیم خسارہ ہے۔ فتنہ دجال وہ عظیم فتنہ ہے کہ جس سے تمام انبیاء اپنی امتوں کو ڈراتے رہے اور ہم چونکہ آخری امت ہیں اس لیے دجال کے فتنے کا ظہور اس امت کے اندر ہی ہونا ہے۔ دجال کے فتنہ سے بچنے اور محفوظ رہنے کیلئے ہمیں اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق کومضبوط، کثرت سے ذکر و اذکار کرنے، سورہ کہف کی تلاوت، نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنے اور احادیث مبارکہ میں دجال کے فتنہ سے بچنے کیلئے جو مسنون دعائیں وارد ہوئی ہیں۔ ا ن کو مستقل استقامت کے ساتھ روزانہ صبح وشام پڑھنے کی عادت بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس عظیم فتنہ سے اللہ کی پناہ میں آ کر اپنے ایمان کو محفوظ کر سکیں۔