گلی محلوں کے تندوروں پر روٹی 20روپے میں فروخت کی جارہی ہے:نصر اللہ گورائیہ 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ نے وزیر خوراک بلال یاسین کے بیان کہ ’’بڑے ریسٹورنٹس ڈومین میں نہیں 100روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں‘‘ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلال یاسین عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومتی رٹ کو قائم کرنے کی بجائے ریسٹورنٹس مافیا کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بڑے ریسٹورنٹس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے اعلان کے باوجو گلی محلوں کے تندوروں پر بھی روٹی 20روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ جن تندور مالکان نے نرخ کم کئے ہیں تو انھوں نے وزن بھی کم کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن