پنجاب حکومت 3900روپے من گندم کی خریداری شروع کرے:ندیم اعوان  

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما ملک ندیم اعوان نے یوریا،ڈی اے پی اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے اور پنجاب حکومت3900روپے فی من اپنے وعدے کیمطابق گندم کی خریداری فوری شروع کرے۔گندم کی خریداری نہ ہونے سے پنجاب کا کسان پریشان ہے،ان کاکہنا تھا کہ پنجاب میں گندم وافر مقدار میں موجود ہونے کے باوجود امپورٹ کرنا کسانوں کا گلا دبانے کے مترادف ہے۔ ایسا کرکے کسانوں کو اونے پونے داموں گندم بیچنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی کسان بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے اور اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...