لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق پاکستان کے سب سے پہلے آئی ٹی حب، نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام اور صوبہ پنجاب میں آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم مفاہمتی معاہدے طے کیا ہے۔شیزا فاطمہ خواجہ نے کہا معاہدہ نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے، جو کہ ملک کا سب سے بڑا اور واحد آئی ٹی سٹی ہے۔ اس مشترکہ کوشش کا مقصد م صوبہ پنجاب میں آئی ٹی سے وابسطہ افراد کیلئے معاون ورک ایریا اور مواقعوں کو تقویت دینا ہے تاکہ صوبہ پنجاب کو انٹرپرینیورشپ کے فروغ پزیر مرکز کے طور پرپیش کیا جاسکے۔ مفاہمتی یاداشات پر عمران امین، سی ای او سی بی ڈی پنجاب اور حمیرا عائشہ مورانی، سی ای او پی ایس ای بی نے دستخط کیے۔ سی بی ڈی پنجاب اور پی ایس ای بی اکیڈیمک اور آئی ٹی انڈسٹری کے درمیان اہم گٹھ جوڑ کو مضبوط بنانے کیلئے تعاون کریں گے۔ مزید برآں، پی ایس ای بی مقامی اور بین الاقوامی سطح پر رجسٹرڈ مقامی آئی ٹی انٹرپرائزز اور ان کے ہم منصبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں سی بی ڈی پنجاب کو سہولت فراہم کرے گا۔ عمران امین نے کہا کہ اس معاہدے سے پنجاب کو ٹیکنالوجی اور معاشی خوشحالی کا مرکز بننے کی راہ ہموار ہوگی۔