لاہور(خصوصی نامہ نگار)نبی پاکؐ کے پیارے چچا شیر اسلام حضرت سید الشہدا ء امیر حمزہؓ کے سیرت و کردار کے حوالے سے مرکزی جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام محفل آج مرکز اہل سنت کاظمیاں شریف مسن کالر نزد کالاشاہ کاکو موٹر وے انٹر چینج منعقد ہوگی۔ اس موقع پر نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر رسم بسم اللہ شریف کی تقریب بھی منعقد ہوگی جسکی صدارات بانی ادارہ حجتہ الاسلام پیر سید عرفان شاہ مشہدی کریں گے جبکہ ولی عہد پاک پتن شریف دیوان احمد چشتی مہمان خصوصی ہونگے۔ علامہ پیر سید سرور حسین موسوی، پیر سید حسنین شاہ گردیزی، علامہ سید ضمیر الحسن مشہدی، پیر سید ارشد حسین گردیزی، علامہ عبدالمتین عثمانی، علامہ عمر حیات، قادری حافظ مبشر ظہور، قادری سید اسد حسین بخاری، سید زین العابدین، سید احسان گیلانی خطاب کرینگے۔ محفل کے منتظم پیر سید عبداللہ افلح مشہدی ہیں عہدہ داران مرکزی جماعت اہلسنت کارکنان شرکت کریں گے۔
سیدنا امیر حمزہؓ کی یاد میں محفل آج ہوگی دیوان احمد چشتی مہمان خصوصی ہونگے
Apr 21, 2024