کرشنگ سیزن 2023 کا اختتام :گنا کاشتکارسابقہ ادائیگیوں سے محروم :رانا افتخار 

لاہور(کامرس رپورٹر )انجمن کاشتکاران پنجاب کے صدر رانا افتخار محمد نے کہا ہے کہ حالیہ کرشنگ سیزن میں گنے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور دیگر فصلوں کی نسبت کسان موسم کی بدلتی ہوئی صورتحال اور موسمیاتی سختیوں کے پیشِ نظر کماد کی فصل کو زیادہ سے زیادہ کاشت کرنے کی طرف رجوع کرتے دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ گنا ایک واحد فصل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ حالیہ کرشنگ سیزن میں حکومت کی جانب سے پنجاب میں گنے کی امدادی قیمت 400 روپے فی من مقرر کی گئی اور سندھ میں 425 روپے فی من رکھی گئی مگر کسانوں کو ملوں کی جانب سے اس ے بھی بہتر نرخ ملے۔ کسان گنے کی فصل کی بوائی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ کرشنگ سیزن 24-2023 کا اختتام ہوئے بھی ایک مہینے کو آیا ہے لیکن گنے کے کاشتکاروں کو ابھی تک شوگر ملوں کی جانب سے کماد کی مکمل ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن