لاہور (آئی این پی ) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے کہا ہے کہ آج اتوار کو الیکشن نہیں ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے، عوام نے 8 فروری کو ہمیں ووٹ دیا اور ہمارا ووٹ چوری کیا گیا، فارم 45 اور فارم 47 کو تبدیل کیا گیا،آج اتوار کو آنے والا رزلٹ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا، لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ جیسے 8 فروری کو عوام نے ووٹ دیا ایسے ہی آج21 اپریل کو ووٹ دینا ہوگا۔ زین قریشی کا کہنا ہے کہ عوام نے 8 فروری کو ہمیں ووٹ دیا اور ہمارا ووٹ چوری کیا گیا، فارم 45 اور فارم 47 کو تبدیل کیا گیا، میری عوام سے گزارش ہے کہ ہم نے اپنا ووٹ کاسٹ بھی کرنا ہے اور ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج 21 اپریل کو آنے والا رزلٹ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا، جس طرح سے ہم نے مہم دیکھی اس حوالے سے پاکستان کی مقبول ترین جماعت پی ٹی آئی ہے۔