فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تیز رفتار کار ڈرائیور نے بچی کو کچل دیا۔ بچی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ ماڈل سٹی میں رفیع اللہ اپنی بیوی آمنہ بی بی اور دو سالہ بیٹی زینا بی بی کے ہمراہ ماڈل سٹی پارک کے قریب سیر کر رہے تھے کہ اسی دوران بچی کھیلتے ہوئے سڑک پر آ گئی جبکہ عقب سے آنے والی کار نے کچل دیا۔ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔