سول کورٹس ماڈل ٹاؤن کچہری شفٹ کرنے کے خلاف وکلاء کل ہڑتال کرینگے

Apr 21, 2024

لاہور (خبر نگار) سول کورٹس کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں شفٹ کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف وکلاء تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی متحرک، کل بروز سوموار کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ عمل درآمد نہ کرنے والے وکلاء کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، پریس ریلیز جاری کر دی گئی جس کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن نے پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پنجاب بار کونسل اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے فیصلے کے مطابق پیر سے ماڈل ٹاؤن کی متنازعہ کورٹس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پیر کو کوئی وکیل نہ ان عدالتوں میں پیش ہو گا اور نہ ہی کیس فائل کرے گا۔ مشترکہ جنرل ہاؤس کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے وکلاء کی رکنیت منسوخ کر دی جائے گی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں ہو گا جس میں مزید لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں