9 مئی مقدمہ میں نامزد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 17 مئی تک عبوری ضمانت منظور 

گوجرانوالہ  (نمائندہ خصوصی) عدالت نے نو مئی  کے  مقدمہ میں نامزد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 17 مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت تھانہ کینٹ میں درج 9 مئی کے مقدمہ میں نامزد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب پیش ہوئے اس موقع پر عمر ایوب کے وکیل بابر اعوان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔فاضل جج نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے عمر ایوب کی 17 مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالت پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن