اسلام آباد(این این آئی)سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی بھرتی کے ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔عدالت نے شاہد خاقان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا اور سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔شاہد خاقان عباسی، سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق اور دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں۔نیب نے کہا کہ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔