اسلام آ باد (آئی این پی )گلگت بلتستان کے قوم پرست رہنما عبدالحمید خان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ جب حکومت میں تھے تو کسی کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار نہیں تھے، ان کو باجے بجانے ہیں تو پارلیمنٹ اس کا فورم نہیں۔