مریم نواز کی قیادت میں ترقی کا سفر پھر شروع ہو گیا: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حلقہ پی پی 139میں (ن) لیگ فتح یاب ہوگی اور پارٹی کے نامزد امیدوار رانا افضال حسین بھاری اکثریت سے جیت اپنے نام کریں گے۔ حلقہ کے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ثابت کر دیں گے کہ شیخوپورہ (ن) لیگ کا گڑھ اور نواز شریف کے چاہنے والوں کا ضلع ہے۔ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل سے ہر صورت چھٹکارا دلائے گی اور عوام کا معیار زندگی بلند کیا جائے گا۔ سستی روٹی اور سستے نان کی فراہمی کی بدولت غریب کی زندگی آسان ہو گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے یہ اقدام اٹھا کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ مریم نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر پنجاب کی ترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے جسے ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...