عمران اور اہلیہ کیساتھ کلبھوشن سے بدتر سلوک ہو رہا ہے: بابراعوان 

Apr 21, 2024

لاہور(خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت میں بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ کلبھوشن سے بدتر سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ایک آئینی ملک ہے، جس آئینی ملک میں لندن پلان کے تحت نواز شریف کو بلایا گیا میں نے تب بھی کہا تھا کہ نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بنائیں گے۔ نواز شریف جس کا بھائی اقتدار میں ہے بہت جلد اس کو ایک اچھے وکیل کی ضرورت پڑے گی۔

مزیدخبریں