آئی ایم ایف کیساتھ ایک اور ڈیل ،پھر 2016کی طرح خیرباد کہا جائے گا‘ رانا مشہود 

لاہور( این این آئی)چیئرمین یوتھ پروگرام برائے وزیراعظم رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے،آئی ایم ایف ڈیل ناکام بنانے کیلئے شوکت ترین نے وزیر خزانہ پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ سے مل کر سازش کی تھی، اب بھی ڈیل ناکام بنانے کیلئے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیراعظم سعودی عرب اور چائنہ کے ساتھ نئے معاہدے کرنے جا رہے ہیں، 2018کے بعد پاکستان میں کوئی غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں ہوئی، آئی ایم ایف کی شرائط 2022میں طے ہوئیں جسے پورا کرنا پاکستان کی مجبوری ہے۔انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اور ڈیل ہوگی پھر آئی ایم ایف کو 2016کی طرح خیرباد کہا جائے گا، پی ٹی آئی نے ہمیشہ پارلیمنٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، پی ٹی آئی والوں نے کبھی سرکاری مراعات کو نہیں چھوڑا۔رانا مشہود نے مزید کہا کہ پاکستان کے نوجوان پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں (ن)لیگ کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی کے اپنے فارم 45 جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کے فارم 45 میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

ای پیپر دی نیشن