اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بوسنیا کے صدر نے صدر مملکت آصف زرداری کو ایک ارسال کیا خط کیا ہے جس میں انہوں نے سرب فورسز کی جانب سے بوسنیا کے شہریوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دینے سے متعلق اقوام متحدہ میں پیش کئے جانے کیلئے تیار کی گئی قرارداد کی حمایت کی درخواست کی ہے۔ اپنے خط میں بوسنیا اور ہرزیگوینا کے صدر نے صدر پاکستان سے سرب فورسز کی جانب سے بوسنیا میں کئے گئے قتل عام کو نسل کشی قرار دینے کے علاوہ گیارہ جولائی کو متاثرین کی یاد میں عالمی قرار دینے سے متعلق قرارداد کے ڈرافٹ پر بھی پاکستان کی حمایت طلب کی ہے۔ خط کے مطابق اقوام متحدہ میں پیش کی جانے والی قرارداد کا مسودہ جرمنی اور روانڈا نے تجویز کیا ہے۔ ان ممالک کے علاوہ امریکا، ہرزیگووینا سمیت دیگر ممالک نے اس قرارداد کے مسودے کی تیاری میں معاونت فراہم کی ہے۔
بوسنیا کے صدر کا زرداری کو خط، اقوام متحدہ کی قرارداد پر حمایت کی درخواست
Apr 21, 2024