آئی جی تعیناتی، وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت میں معاملات طے: ذرائع  

Apr 21, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آبادکی تعیناتی پر وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت میںمعاملات طے  پا گئے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو  اگلے ہفتے کے شروع میں ریلیو کردیا جائیگا امکان ہے کہ منگل 23 اپریل کو علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد کے منصب کا چارج سنبھالیں گے ۔

مزیدخبریں